8 ستمبر 2026 - 04:09
ایران: مسلح افواج کی تخلیقات دشمن کے لئے باعثِ تشویش ہیں، امیرالبحر

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا: آج دشمن اسلامی ایران کی مسلح افواج کی آپریشنل تخلیقات سے سخت پریشان ہے اور حاصل ہونے والی ترقی کے کے پیشِ نظر، ضرورت پڑنے پر، ہم دشمن کو کرہ ارضی کے کسی بھی مقام پر مفلوج کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی کی بحریہ کے کمانڈر، ایڈمرل شہرام ایرانی نے، خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس آفیسرز یونیورسٹی میں منعقدہ جنگی تعلیمات کے بارہویں نظریاتی-تربیتی کورس میں، ایئر ڈیفنس ڈے کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے، کیڈٹس کو ملک کی طاقت کے بنیادی سرمایہ اور ڈھانچہ قرار دیا اور ان کے جذبے کی تقویت میں 'ایمان اور امید کے تزویراتی کردار' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: انتہائی مشکل حالات میں، جو چیز ہمارے کام آتی ہے، وہ مضبوط ایمان اور اللہ کی مدد و نصرت کی امید ہے؛ یہ وہ عناصر ہیں جن پر انقلاب اسلامی کے رہبرِ شہید ہمیشہ زور دیتے رہے ہیں۔

انھوں نے مسلح افواج کی ہمیشہ "آگے آنے والے خرمشہروں" (اور عظیم واقعات) کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہمارا بنیادی مشن یہ ہے کہ دشمن کو اپنے اہداف اور مقاصد تک پہنچنے نہ دیا جائے، اور خدا کے فضل سے، ہم اس راستے میں کامیاب رہیں گے، کیونکہ دشمن کی سرگرمیاں لمحہ بہ لمحہ زیرِ نگرانی ہیں۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے دور دراز پانیوں اور بیرونِ ملک مشنوں میں اس فورس کی عملی مہارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مختلف مشنوں میں دشمن کو اس قدر غیر متوقعہ صورت حال سے دوچار کیا گیا کہ اس کے جنگی جہازوں کی عملی صلاحیت طویل عرصے کے لئے مفلوج ہو کر رہی۔

انھوں نے کہا: آج دشمن اسلامی ایران کی مسلح افواج کی آپریشنل تخلیقات سے سخت پریشان ہے اور حاصل ہونے والی ترقی کے پیشِ نظر، ضرورت پڑنے پر، ہم دشمن کو کرہ ارض کے کسی بھی مقام پرمفلوج کر سکتے ہیں۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے آخر میں، ایئر ڈیفنس آفیسرز یونیورسٹی کے کیڈٹس کو "فوج کے کے لائق فرزند" قرار دیا اور جذبے کو برقرار رکھنے اور اللہ کے وعدے پر اعتماد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا: ہم دشمن کے پروپیگنڈے کو اپنے عزم اور عقیدے پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha